شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی ٹیلی فون پر بات چیت

ریاض ۔ 12 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔العریبہ ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، مشرق وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال ، دونوں ملکوں کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے …

ریاض ۔ 12 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔العریبہ ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، مشرق وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال ، دونوں ملکوں کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے رقوم پر پابندی کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے تاکہ خطے میں امن واستحکام قائم ہو سکے۔

Leave a Reply