22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع سوراب میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا...

ضلع سوراب میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ضلع سوراب میں قومی انسداد پولیو مہم (این آئی ڈی) کا باقاعدہ آغاز پیر کو ایم سی ایچ سینٹر سوراب میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم احمد مستوئی اور ڈبلیو ایچ او اورڈی ایس او ڈاکٹر عبدالصمد کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایس ایم (پی پی ایچ آئی) سردار علی، سی سی او طلال احمد، سپریڈنٹ ڈی ایچ او آفس خادم حسین، شبیر احمد آفریدی سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔مہم کے دوران ضلع بھر میں 35,480 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

جس کے لیے 135 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مزید برآں 9 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 14 فکسڈ پوائنٹس بھی قائم کئےگئے ہیں تاکہ ہر بچے تک بآسانی رسائی ممکن ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر سوراب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ٹیمیں بلاخوف و خطر اپنا فریضہ انجام دے سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے اور ضلع سوراب سمیت پورا ملک پولیو سے پاک ہو جائے۔

- Advertisement -

P

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585473

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں