کراچی۔ 21 اپریل (اے پی پی):تھانہ سرجانی پولیس نے شاہ بیگ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5پسٹلز بمعہ ایمونیشن،5موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق عرف استاد، خادم حسین عرف ابو، محمد یوسف، علی گل اور شاہد علی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان نےبتایا کہ گلستان جوہراورمیمن گوٹھ میں ہائوس روبری کی وارداتوں کے دوران 240تولہ گولڈ،فارن کرنسی اور نقدی لوٹی تھی جبکہ گلستان جوہر، میمن گوٹھ، معمار، سپر ہائی وے، اسٹیل ٹائون، گلشن حدید، درخشاں اور گزری کے علاقوں میں بھی ہائوس روبریز کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585482