- Advertisement -
لاہور۔22اپریل (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے لاہور کے علاقے ساندہ میں دوست کو قتل کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد فائز کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور چوہدری شاہد امین نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ تھانہ ساندہ پولیس نے 2023 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ملزم نے اپنے دوست اسامہ طارق کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے عدالت میں 13 گواہان کی شہادتیں پیش کیں جبکہ وکیل صفائی ملزم کے حق میں ٹھوس دلائل پیش نہ کر سکے ۔فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا کا فیصلہ سنایا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585627
- Advertisement -