27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںزمین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،قدرتی وسائل کا دانشمندانہ...

زمین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،قدرتی وسائل کا دانشمندانہ استعمال ناگزیر ہے،چیئرمین سینیٹ کا پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ زمین ہماری ماں ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،قدرتی وسائل کا دانشمندانہ استعمال ناگزیر ہے۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سےجاری عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ زمین ہماری ماں ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،یوم ارض قدرت کی عطا کردہ امانت کی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ ماحول دوست قانون سازی کے لئے پرعزم ہے۔قدرتی وسائل کا دانشمندانہ استعمال ناگزیر ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی نوجوانوں سے زمین کے تحفظ کے لئے فعال کردار کی اپیل ہے۔

- Advertisement -

ماحول دوست اقدامات اور ماحولیاتی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان ماحولیاتی تحفظ کے عالمی معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نےپائیدار ترقی اور قدرتی ماحول کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمین کا تحفظ صرف حکومت نہیں، ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ عالمی یوم ارض پر چیئرمین سینیٹ نے ماحول دوست پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585632

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں