27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے ڈی سی (جنرل) کوہستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی پولیو مہم...

اے ڈی سی (جنرل) کوہستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی پولیو مہم کے دوسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت

- Advertisement -

کوہستان لوئر۔ 22 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوہستان عبدالولی خان نے کالونی یونین کونسل پٹن میں منگل کو پولیو مہم کے دوسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو اس حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر عبدالولی خان نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ روزانہ کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے، اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع کے ہر پانچ سال تک کے بچہ کو پولیو ویکسین پہنچے تاکہ ہمارا ضلع بھی پولیو فری ضلع بن سکے، آپ لوگوں کی محنت اور کوشش سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچے گا، آپ نے اس سلسلہ میں آنے والی ہر پریشانی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ قبل ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ر) عدیل حسین شاہ نے یونین کونسل کیال میں منگل کو پولیو مہم کے دوسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کی۔

- Advertisement -

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ روزانہ کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اول خان نے یونین کونسل بنکڈ میں پولیو مہم کے دوسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کوہدایات جاری کی کہ روزانہ کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585712

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں