- Advertisement -
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):عازمین حج کے لئےملک بھر میں قائم 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کے فراہمی شروع ہوگئی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خصوصی کاوش سے ڈی ایچ کیو مظفر آباد، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان سے ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے ۔
گیارہ حاجی کیمپوں میں ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم بھی شروع ہوگئی ہے ۔ عازمین حج کو گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ عازمین حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں۔ ویکسین لگوا کر حکومت کا جاری کردہ پیلا کارڈ ضرور حاصل کریں۔ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کرام کیلئے کرونا ویکسین کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585728
- Advertisement -