25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںچوہدری آصف محمود او پی ایف کے  بورڈ آف گورنرز  میں انڈیپینڈنٹ...

چوہدری آصف محمود او پی ایف کے  بورڈ آف گورنرز  میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر  مقرر

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف )کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کی تشکیل نو کر دی ہے جس کے تحت پاک -جاپان گروپ کے سی ای او چوہدری آصف محمود کو بورڈ آف گورنرز میں آزاد ڈائریکٹر کے طور پر شامل کرلیا گیا،اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

چوہدری آصف کو جاپان اور مشرق بعید میں بطور عمومی سفیر خدمات انجام دینے کا تجربہ حاصل ہے۔ دریں اثنا چیئرمین پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا مدثر چیمہ سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چوہدری آصف کو بی او جی میں شامل کرنے پر حکومت کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے او پی ایف کی خدمات کو فروغ دینے اور غیر ملکی ترسیلات زر میں اضافہ میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585844

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں