اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی اس جنگ میں بین الاقوامی شراکت داروں کا تعاون ناقابلِ فراموش ہے۔ انسدادپولیو پروگرام سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہو ں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
انسدادپولیو پروگرام کے مطابق اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت ڈائریکٹر ریجنل حب ترکیہ ڈاکٹر ولید عبدالوہاب کر رہے تھے۔ ملاقات میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے مشکل مراحل میں پولیو پروگرام کا بھرپور ساتھ دیا۔
پولیو کے خاتمے کی اس جنگ میں بین الاقوامی شراکت داروں کا تعاون ناقابلِ فراموش ہے۔وفد نے پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت کی جاری کاوشوں کو سراہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585847