مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے کا نظام

مدینہ منورہ۔ 12 جون (اے پی پی) مسجدِ نبوی کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے والے نظام کا شمار دنیا بھر میں فضا کو مرطوب بنانے والے ضخیم ترین منصوبوں میں ہوتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد کے صحنوں میں 250 چھتریاں نصب ہیں جن کے ستونوں میں 450 چھڑکاو والے پنکھے لگے ہوئے ہیں۔ہر پنکھے میں پانی کے چھڑکاو کے لیے 16 سوراخ موجود ہیں۔ پنکھوں کے …

مدینہ منورہ۔ 12 جون (اے پی پی) مسجدِ نبوی کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے والے نظام کا شمار دنیا بھر میں فضا کو مرطوب بنانے والے ضخیم ترین منصوبوں میں ہوتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد کے صحنوں میں 250 چھتریاں نصب ہیں جن کے ستونوں میں 450 چھڑکاو والے پنکھے لگے ہوئے ہیں۔ہر پنکھے میں پانی کے چھڑکاو کے لیے 16 سوراخ موجود ہیں۔ پنکھوں کے بند ہونے پر چھڑکاو بھی رک جاتا ہے۔ ہر پنکھا 7 پَروں پر مشتمل ہے اور یہ 180 ڈگری کے زاویے میں گھومتا ہے۔ پنکھے کا قطر 80 سینٹی میٹر اور چوڑائی 38 سینٹی میٹر ہے جب کہ اس کا وزن تقریبا 120 کلو گرام ہے۔

Leave a Reply