25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع بھر میں جاری پو لیو مہم میں ریسکیورز و ریسکیو رضاکاربھی...

ضلع بھر میں جاری پو لیو مہم میں ریسکیورز و ریسکیو رضاکاربھی حصہ لے رہے ہیں، انجینئر نوید اقبال

- Advertisement -

سیالکوٹ۔22اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں جاری پو لیو مہم کے دوران ریسکیورز و ریسکیو رضاکاربھی حصہ لے رہے ہیں۔ منگل کو ریسکیومیڈیا نمائندہ سیا لکوٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری 5 روزہ انسداد پولیو مہم میں سیالکوٹ کے ریسکیورز اور ریسکیوسکاؤٹس ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر حصہ لے رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے پولیو بچاؤ ویکسین کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے ۔ مزید براں انہوں نے ریسکیورز اور ریسکیوسکاؤٹس کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ہم سب مل کر ہی پاکستان کو پولیو فری بنانے کے مشن میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو سکاؤٹس نے پہلے دو دن میں 782بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122کے اہلکا ر او ر20ریسکیوسکاؤٹس ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر نگرانی لاری اڈہ کے7 مختلف مقامات جن میں بلال ٹریولز، مسجد چوک، ویگن اسٹینڈ، لاہور کوچ اسٹینڈ کے علاوہ وزیر آباد روڈ سبلائم چوک اور ڈسکہ روڈ دبرجی چوک میں آنے جانے والے مسافروں کے ساتھ موجود پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585939

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں