25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کی کارروائی ،پتنگ فروش گرفتار

سرگودھا،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کی کارروائی ،پتنگ فروش گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 22 اپریل (اے پی پی):سرگودھا پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم منصب کوپتنگ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے جس کے قبضہ سے 13 پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے اُس کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کا کہنا تھاکہ پتنگ بنانا، فروخت کرنا اور اڑانا قانوناً جرم ہے پتنگ فروشوں کے خلاف سرگودھا پولیس بلاتفریق کارروائی کررہی ہے ،والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کوپتنگ بازی کرنے سے منع کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585950

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں