25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے...

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزارت ریلوے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے وفد نےاہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آر سی سی آئی نے وفاقی وزیر حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے وژن کی تعریف کی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ہم جلد بازی سے نہیں، بلکہ سمجھداری سے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں میں نہیں آپ بیٹھے ہیں، ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وفاقی وزیر نے ریلوے میں ہونے والی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے آپریشنز اور فریٹ سروسز پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے اور آٹھ ہسپتالوں اور چودہ سکولز کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر تمام ڈسٹرکٹ سیکریٹریز (ڈی ایس) کی ملاقاتیں تمام چیمبرز سے ہو رہی ہیں تاکہ مزید ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحات پر بات چیت کی جا سکے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے فریٹ سروس کے حوالے سے جون تک 35 ارب روپے کا ہدف اور پیسنجر ٹرینز کے لیے 55 ارب روپے کا ہدف مقرر کرنے کی بھی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے نے اینٹی انکروچمنٹ مہم کے ذریعے 50 ارب روپے کی اراضی واپس کرائی ہے۔حنیف عباسی نے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) کی تعریف کی جس نے ریلوے سٹیشنز پر سبزہ کاری کی ہے۔

مزید برآں انہوں نے جنگلات کے محکمہ کی جانب سے ٹریکس پر پھلوں کے درخت لگانے کے منصوبے کی بھی معلومات دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان ریلوے کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی اور اس کے ذریعے عوامی سہولت میں اضافہ کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585976

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں