25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز   چوہدری سالک حسین سے انٹرنیشنل ٹریڈ...

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز   چوہدری سالک حسین سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی وفد کے ہمراہ ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل  چوہدری سالک حسین سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکرٹری جنرل آئی ٹی یو سی شوئیا یوشیڈا،ڈائریکٹر آئی ایل او کنٹری آفس پاکستان گیئر تھامس ٹانسٹول، وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری، سیکرٹری اوورسریز پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود اور وزارت کے حکام بھی موجود تھے ۔

منگل کو وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے لیبر کی بہتری سے متعلق وزارت اوورسیز پاکستانیز اور وزارت کے ذیلی اداروں کی کارکردگی اور ترجیحات پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر مزدوروں اور کارکنوں کے حقوق کے لئے کام کررہا ہے، حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس اور ور کر ویلفیئر فنڈ کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین، کارکنان اور افرادی قوت مستفید ہوسکیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور صوبائی سطح پر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے کئی تربیتی پروگرام منعقد کرائے جا رہے ہیں تاکہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت دستیاب ہو سکے۔انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے پاکستان میں جمہوری اقدار کی تعریف کرتے ہوئے ملک میں مزدوروں اور کارکنوں کی بہتری کیلئے وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے کئے جانے اقدامات کو سراہا۔

سیکرٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے کہا کہ پاکستان میں 7 کروڑ سے ذائد کی لیبر فورس ہے جس سے فائدہ اٹھا کر معاشی صورتحال مزید بہتر کی جاسکتی ہے، پاکستان میں مزدوروں اور کارکنوں کو روزگار کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے کئی تربیتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں، بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو ٹیکنیکل تعلیم کی فراہمی کا بھی اغاز کیا گیا ہے، رواں سال اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہونے کی توقع کی جارہی ہے،

گزشتہ ماہ اوورسیز پاکستانیوں نے 4 ارب ڈالر سے زائد کے زرمبادلہ پاکستان بھجوائے۔  انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ سے ذائد پاکستانی مختلف ممالک میں کام کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو آئندہ بین الاقوامی لیبر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں