24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںنارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام...

نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

- Advertisement -

پشاور۔ 23 اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور اور کوریئر آفسز پر بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ائیرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے 788 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار مسافر پشاور سے دوحہ روانہ ہونے والا تھا۔ دوران تلاشی منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ پشاور میں قائم ایک کوریئر آفس سے لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسلز کی چیکنگ کے دوران 130 گرام چرس اور 600 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔اے این ایف حکام کے مطابق کارروائیوں میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586407

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں