36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو...

پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،ایس ایس پی کیماڑی

- Advertisement -

کراچی۔ 23 اپریل (اے پی پی):کیماڑی پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی نے انسدادپولیومہم کے تیسرے روز کیماڑی کادورہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرانہوں نے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اورپولیس افسران و جوانوں اور پولیو ورکرز کو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران 900سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعائون کرکے قومی فریضہ کی ادائیگی میں ہمارا ساتھ دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586506

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں