31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںمشترکہ کوششوں کامقصد گوجرانوالہ کی عوام کی زندگی کو بہتر بنانا اور...

مشترکہ کوششوں کامقصد گوجرانوالہ کی عوام کی زندگی کو بہتر بنانا اور ریاستی رٹ کا قیام ہے،ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد اور کرنل عبدالستار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کامقصد گوجرانوالہ کی عوام کی زندگی کو بہتر بنانا اور ریاستی رٹ کا قیام ہے تاکہ جو عوام الناس کو مسائل درپیش ہیں جن میں بنیادی مسئلہ بے ہنگم ٹریفک، غیر رجسٹرڈ رکشے، جگہ جگہ روڈز پر لگی ریڑھیاں جو ٹریفک نظام کی خرابی کا باعث ہیں۔ ہم مل کر اس کو بہتر بنانا ہے، اس کے علاوہ حکومتی سروسز کی فراہمی میں بہتری لانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں اور محکموں سے متعلق عوام کو درپیش مسائل ( ٹریفک، ذخیرہ اندوزی، سملگ شدہ اشیاء کی خرید و فروخت، غیرقانونی پیٹرول پمپس و منی پیٹرول شاپس) اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے محکموں کی سروسز و کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام محکمے اپنی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ آئیں اور اپنی تجاویز بھی ہمراہ لائیں جو محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ممکن بنا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو عوامی دیرینہ مسائل ہیں ان کو حل کرنے کے لیے ٹھوس پالیسی تیار کرنے اور مستقبل کے لیے جامع پلان تیار کرنے کے بعد اس پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586521

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں