32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں، غیرقانونی شکار پرملزمان کے چالان،جرمانے عائد

محکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں، غیرقانونی شکار پرملزمان کے چالان،جرمانے عائد

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر مدثر ریا ض ملک کی زیر قیادت پنجاب میں جنگلی حیات کا غیرقانونی شکار اور تجارت کرنیوالے ملزمان کا تعاقب بھرپور انداز سے جاری ہے،جس کے نتیجے میں ضلع منڈی بہائوالدین اور راجن پور کے مختلف علاقوں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ان کے چالان کردیئے گئے اور ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی آلات شکار بھی برآمد کر لئے گئے ۔

3 ملزمان کو 70ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیئے گئے۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع منڈی بہائوالدین سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جنگلی سور کے غیر قانونی شکار پر 2ملزمان کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں جنگلی پرندوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث ایک ڈیلر کو 50 ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیئے۔

- Advertisement -

اسی طرح کی دومختلف کارروائیوں میں ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ڈی جی خان سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بٹیر کے ناجائز شکار میں مشغول 2 شکاریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آلات شکار 2 بیٹریاں ،5 سپیکرز اور 2 ٹیپ ریکارڈر قبضہ میں لے کرقانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586530

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں