بیجنگ ۔ 12 جون (اے پی پی) چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین تمام موسموں کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات طویل اور گہرے ہیں۔ پیر کو بیجنگ میں باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران ترجمان لیوکانگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہ اجلاس کے دوران چین کے صدر ژی جن پنگ نے متعدد بار …
پاکستان اور چین تمام موسموں کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں‘دونوں ملکوں کے مابین تعلقات طویل اور گہرے ہیں‘ ترجمان چینی دفتر خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 12 جون (اے پی پی) چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین تمام موسموں کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات طویل اور گہرے ہیں۔ پیر کو بیجنگ میں باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران ترجمان لیوکانگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہ اجلاس کے دوران چین کے صدر ژی جن پنگ نے متعدد بار وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی اور دوستانہ بات چیت کی۔ پاکستان میں دو چینی شہریوں کے اغوا ءکے حوالے سے صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور اس معاملہ سے متعلقہ معلومات کی تصدیق کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔








