- Advertisement -
اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کا اجلاس بدھ کو یہاں چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل اور وفاقی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز کی اجلاس میں عدم موجودگی کے بارے میں استفسار کیا۔بعدازاں سینیٹرز شہادت اعوان، ضمیر حسین گھمرو، گوردیپ سنگھ اور کاظم علی شاہ کی درخواست پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ایجنڈے پر غور مئی 2025ء کے پہلے ہفتے تک موخر کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں مکمل تفصیلات و ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586750
- Advertisement -