ایبٹ آباد۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور فرحان خان سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد سعید کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان بھی موجود تھے۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہری پور کے اندر عدالتی نظام اور دیگر مواقعوں پر وکلاء کا کردار انتہائی مثبت رہا اور اداروں کے ساتھ باہمی تعاون بے مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا، وکلاء کی معاونت سے پولیس افسران کے لئے ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد سعید اور دیگر عہدیداران کو ہری پور پولیس کی جانب سے شیلڈ بھی دی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586944