اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):سوتی دھاگے کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ)کے دوران سالانہ بنیاد پر 32 فیصد کمی ہوئی ۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 538 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 792 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا ۔
مارچ میں سوتی دھاگے کی برآمدات سے ملک کو 57 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 44 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
فروری کے مقابلے میں مارچ میں سوتی دھاگے کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ہوا ، فروری میں سوتی دھاگے کی برآمد سے ملک کو 51 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو مارچ میں بڑھ کر 57 ملین ڈالر ہو گیا۔
واضح رہے کہ مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13.61 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12.44 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586984