ریاض ۔ 13 جون (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے قطر پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض …
سعودی عرب کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قطر سے متعلق بیان کا خیر مقدم

مزید خبریں
ریاض ۔ 13 جون (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے قطر پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض حکومت، امریکی صدر ٹرمپ کے قطر سے متعلق مطالبے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر سے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے۔








