29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںخاتون محتسب پنجاب کا الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر...

خاتون محتسب پنجاب کا الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر فیصل آباد کا دورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 24 اپریل (اے پی پی):خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر فیصل آباد کا دورہ کیااور اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت بارے معلومات لیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی ٹریننگز کرائی جائینگی، تمام سرکاری دفاتر میں فوکل پرسنز کا تقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں خواتین کو کام کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی ترجیح ہے۔ دفاتر میں ہراسمنسٹ کی روک تھام اورقانون سے آگاہی کیلئے پینا فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کرانے کے احکامات دئیے۔

نبیلہ حاکم خان نے فیصل آباد ریجنل آفس میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور الائیڈ ہسپتال سے متعلقہ درخواستوں کی سماعت کی اورالائیڈ ہسپتال کی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی سے تین سال میں موصول درخواستوں کی تفصیل بھی طلب کیں۔انہوں نے کہا کہ ہراسمنٹ کیخلاف عوام تک آواز پہنچانے میں میڈیا کا رول بہت اہم ہے،جنسی ہراسگی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا اور چیک اینڈ بیلنس کو قائم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہر محکمہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو فعال کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587190

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں