27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںگرمی کی شدت میں اضافہ صحت کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا...

گرمی کی شدت میں اضافہ صحت کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے، ڈاکٹر آمنہ

- Advertisement -

سیالکوٹ ،24 اپریل (اے پی پی):گرمی کی شدت میں اضافہ محض موسمی تبدیلی نہیں، بلکہ صحت کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ شریفاں بی بی میموریل ہسپتال میں منعقدہ اس آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آمنہ نے کہا کہ موسمِ گرما میں خصوصاً دوپہر 11 بجے سے 4 بجے کے درمیان سورج کی شعاعیں نہایت خطرناک ہوتی ہیں۔

یہ نہ صرف جلد پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکہ آنکھوں، دماغ، اور جسم کے پانی کے توازن کو بھی متاثر کرتی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔سایہ دار جگہوں میں وقت گزاریں، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں۔سورج کی روشنی سے آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کالے چشمے لازمی استعمال کریں۔سروں پر کپڑا یا ٹوپی رکھنا مفید ہے۔

- Advertisement -

زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ہلکے رنگ اور ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکہ جسم کو مناسب ٹھنڈک ملے۔اخر میں ڈاکٹر آمنہ نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک ایک خاموش قاتل بن سکتا ہے، خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور بیمار افراد کے لیے۔ "ہمیں نہ صرف خود ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی ان سے آگاہ کرنا ہے۔ تقریب کےآخر میں انہوں نے کہاصحت اللہ کی نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہمارا فرض۔ یہ چھوٹی چھوٹی احتیاطیں ہمیں بڑی مصیبتوں سے بچا سکتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587238

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں