24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان کا...

نوشہرہ ورکاں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 24 اپریل (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ (فرسٹ اینول) 2025ء کا آغاز 29 اپریل سے ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے ان اساتذہ کرام، جنہیں ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز، ناظمین اور نائب ناظمین کی حیثیت سے امتحانی فرائض سونپے گئے ہیں، ان کی تربیت کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ جامعۃ البنات ہائر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ میں انعقاد پذیر ہوئی۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد احتشام جان بٹ نے بتایا کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ سید نوید حیدرشیرازی کی ہدایات کے مطابق تمام امتحانی ڈیوٹیاں بورڈ کے جدیدترین کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت لگائی گئی ہیں ،

متعلقہ اساتذہ اکرام نے اپنی ڈیوٹیوں سے متعلق رضامندی فارم بھی موقع پر ہی جمع کروا دیئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ورکشاپ کے دوران تمام شرکاء کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے واضح احکامات سے آگاہ کیا گیا کہ امتحانی ڈیوٹی کو ایمانداری، لگن اور قومی فریضہ سمجھ کرسر انجام دیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نویدکی جانب سے بھی یہ واضح پیغام دیا گیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برتنے کی صورت میں متعلقین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کنٹرولر امتحانات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امتحانات کے صاف اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ ہونہار طلباء و طالبات ہمارا قومی سرمایہ ہیں اور انہی نے مستقبل میں ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بوٹی مافیا کا مکمل طور پر قلع قمع کرنے کیلئے بورڈانتظامیہ کاساتھ دیں تاکہ ذہین اور محنتی ہونہارطلباء و طالبات اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے آئیں اور ملک و قوم کو مزید ترقی کی راہوں پر گامزن کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مورخہ 24 اپریل کو ضلع سیالکوٹ اور نارووال کی مشترکہ ورکشاپ گورنمنٹ جامع سکول سیالکوٹ میں منعقد ہوگی جس میں تقریباً 316کے قریب اساتذہ کرام شمولیت کریں گے۔

مذکورہ تربیتی ورکشاپ میں اظہر علی جنجوعہ (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ آباد)، ندیم احمد (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ)، انور جاوید (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ آباد)، اعجاز احمد بٹ (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر/فوکل پرسن امتحانات گوجرانوالہ) اور دیگر بورڈ افسران و عملے نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587248

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں