27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کا جیولوجیکل سروے آف...

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کا جیولوجیکل سروے آف پاکستان کا دورہ، پاکستان میں معدنیات اور ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان (جی ایس پی) کا دورہ کیا، دورے کے دوران ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پاکستان میں معدنیات اور ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیر کو جی ایس پی کے اعلیٰ حکام نے جاری جیولوجیکل سروے، معدنی نقشہ سازی، اور معدنی تلاش کے جاری پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے غیر استعمال شدہ قدرتی وسائل کی نشاندہی کرنے میں جی ایس پی کی حالیہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے قدرتی وسائل کی تلاش اور ترقی میں جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی مہارت پر زور دیا تاکہ قومی معیشت کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ وزیر علی پرویز ملک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اب توجہ اہم معدنیات پر مرکوز ہے، پاکستان میں مائننگ اور منرلز کے مواقع کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد سے بڑے ہیں، ان وسائل کوسیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے قومی مفاد میں بروئے کار لانا ضروری ہے تاکہ ان سے مقامی کمیونٹیز اور پوری قوم کو حقیقی فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی قدرتی وسائل کی تلاش میں کلیدی کردار اد اکر رہا ہے اور حکومت اس ادارے کو جدید آلات، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے ان علاقوں میں جدید سیٹلائٹ امیجنگ سے نقشہ سازی کے تیز رفتار عمل کو سراہا جو پہلے بغیر نقشے کے تھے۔لیب کے لیے آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے لیے کام جاری ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے جی ایس پی کی لیبارٹریز اور ڈیٹا سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا اور ماہرینِ ارضیات و سائنسدانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت پٹرولیم ان تمام اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی تاکہ قدرتی وسائل کی تلاش کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

یہ دورہ وزیراعظم پاکستان کی اس پالیسی کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد ملک کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے توانائی کی درآمدات پر انحصار کم کرنا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور معیشت کو مستحکم و پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587260

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں