27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر صدارت آر ڈبلیو ایم سی...

چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر صدارت آر ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت آر ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی و ستھرائی کے جاری اقدامات، حکمت عملیوں اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر نے ایک مفصل بریفنگ دی۔ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کو پنجاب کا ماڈل شہر بنانے کے لیے تمام اداروں کو باہمی تعاون اور جدید حکمت عملیوں کے ساتھ کام کرنا ہوگا،تمام شہری و دیہی علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کا نفاز یقینی بنایا جائے،مانیٹرنگ کا نظام موثر کیا جائے اور کنٹریکٹرز سے فیلڈ میں کام کروایا جائے،اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

- Advertisement -

راجہ محمد حنیف نے کہا کہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے قانون سازی، فنڈز کی بروقت دستیابی اور زمینی سطح پر مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کی عوام بہتر صفائی کی مستحق ہے اور ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ ہم ستھرا پنجاب پروگرام کو ایک مہم نہیں بلکہ ایک تحریک کے طور پر دیکھتے ہیں۔ صفائی کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچانا اور ہر شہری کو اس مشن کا حصہ بنانا ہوگا۔

رانا ساجد صفدر نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں زیرو ویسٹ آپریشنز کے تحت تمام یونین کونسلز، بازاروں،ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، مساجد اور پارکوں میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صفائی کے ساتھ ساتھ شہریوں میں آگاہی کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ یہ مہم پائیدار ثابت ہو۔اجلاس کے دوران صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، فیلڈ ٹیمز کی استعداد کار بڑھانے، شکایات کے فوری ازالے اور پبلک انگیجمنٹ کے مزید مؤثر طریقہ کار پر مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587267

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں