سرگودھا ۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف نے پولیس شہداء ، افسران اور جوانوں کے بچوں کی تعلیم کیلئےآئی ٹی ایم کالج کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔ محمد صہیب اشرف اور پرنسپل آئی ٹی ایم نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کے لیے مکمل مفت تعلیم دی جائے گی۔
ایم او یو کے تحت حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کی 75 فیصد تکمفت تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کو سکلز ڈویلپمنٹ کے تحت ویب ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، آفس منیجمنٹ، انگلش لینگویج کورس، ایمازون سے متعلق تمام کورسز بھی فری کروائے جائیں گے شہداء پولیس کی فیملیز اور پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587289