39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا انٹرنیشنل میڈییشن...

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا انٹرنیشنل میڈییشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے انٹرنیشنل میڈییشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر (آئی ایم اے سی ) کا دورہ کیا جو کہ وفاقی وزارت قانون و انصاف کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق اس موقع پر رجسٹرار آئی ایم اے سی احسان اللہ خان نے وزیر مملکت کو ادارے کے مینڈیٹ، سرگرمیوں اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کی بھرمار کے پیش نظر متبادل تنازعہ حل (ADR) کا نظام اب وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئی ایم اے سی ملکی و بین الاقوامی سطح پر موثر تنازعات کے حل کے لئے ایک کلیدی ادارے کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔انہوں نے پاکستان کے وسطی ایشیائی ریاستوں، آذربائیجان، ترکیہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے میں آئی ایم اے سی جیسے مضبوط ادارے کی ضرورت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر مملکت نے آئی ایم اے سی کی جانب سے قانونی ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے لئے ملک گیر آگاہی اور تربیتی پروگراموں کو سراہا جن کا مقصد ADR کے دائرہ کار کو مضبوط بنانا ہے۔وزیر مملکت نے تجویز دی کہ مستقبل کی تربیتی سرگرمیوں میں مذاکراتی مہارت (Negotiation Skills) کو بھی شامل کیا جائے تاکہ شرکاء کو حقیقی دنیا کے تنازعہ جات کے حل کے لئے بہتر طور پر تیار کیا جا سکے۔

اس بریفنگ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم اے سی عائشہ رسول اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عدیل انور بھی شریک تھے۔یہ دورہ حکومت کے اس عزم کی توثیق ہے کہ پاکستان میں ADR کو ایک ادارہ جاتی اصلاح کے طور پر فروغ دیا جائے گا تاکہ نظامِ انصاف کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے اور معاشی و تجارتی ترقی کو موثر طور پر سہارا دیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587308

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں