23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانس،سکول میں چاقو حملے میں طالب علم ہلاک،3 زخمی

فرانس،سکول میں چاقو حملے میں طالب علم ہلاک،3 زخمی

- Advertisement -

پیرس۔25اپریل (اے پی پی):فرانس کے مغربی شہر نانٹیس میں نجی سکول میں ایک طالب علم نے چاقو سے حملہ کر کےساتھی طالبہ کو ہلاک اور 3 طلب علموں کو زخمی کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نانٹیس کے پراسیکیوٹر انٹون لیروئے نےبتایا کہ گزشتہ روز مغربی شہر نانٹیس میں نوٹری ڈیم ڈی ٹوٹس-ایڈیز گرامر سکول میں طالب علم نے ساتھی طالب علموں پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک اور 3 طالب علم زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک طالبہ کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانسیسی نوجوان حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن اس نے ایڈولف ہٹلر سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔نوجوان کو نفسیاتی معائنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مشتبہ لڑکے نے حملوں سے ٹھیک پہلے دوسرے طلبا کو ایک ای میل بھیجی تھی۔ نانٹیس کے پراسیکیوٹر انٹون لیروئے نے بتایا کہ شتبہ شخص کا معائنہ کرنے والے ماہر نفسیات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس کی صحت کی حالت پولیس کی موجودہ حراست سے مطابقت نہیں رکھتی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587493

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں