ہری پور۔ 25 اپریل (اے پی پی):ہری پور فارسٹ ڈویژن کے فارسٹر اعظم خان جدون کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا فارسٹ سکول (کے پی ایف ایس) کے زیر تربیت اہلکاروں کے چاق و چوبند دستہ نے مرحوم کو سلامی پیش کی۔ مرحوم گذشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ جمعتہ المبارک کو ہری پور ان کے آبائی گاﺅ بگڑہ نزد شاہ مقصود انٹرچینج براستہ لورہ چوک ادا کی گئی جس میں محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سمیت عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قائم مقام چیف کنزرویٹر ناردرن فارسٹ ریجن ہزارہ سردار فرہاد علی اور کے پی ایف سی تھائی ایبٹ آباد کے سربراہ سید طارق علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا فارسٹ سکول (کے پی ایف ایس) کے زیر تربیت اہلکاروں کے چاق و چوبند دستہ نے مرحوم کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں مرحوم فارسٹر اعظم خان جدون کو آبائی گاﺅں بگڑہ ہری پور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587685