ٹنڈومحمدخان۔ 25 اپریل (اے پی پی):محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹنڈومحمدخان کی جانب سے نان رجسٹرڈ، ٹیکس نادہندگان اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایکسائز انسپکٹر غلام مصطفیٰ شورو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈومحمدخان حیدرآباد مین شاہراہ پر بغیر رجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں، غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال اور موٹر وہیکل ٹیکس کی عدم ادائیگی کے خلاف سخت روڈ چیکنگ مہم جاری رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اوپن لیٹر پر چلنے والی اور ٹیکس نہ دینے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے عوام کو آگاہ کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں نافذ کردہ ’’صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2024‘‘ کے تحت اگر کسی گاڑی کا چیسز ٹیمپرڈ شدہ پایا گیا تو وہ گاڑی ایکسائز محکمہ سندھ کی جانب سے ضبط کر لی جائے گی۔
ایکسائز افسران نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن کروائیں، مکمل ٹیکس ادا کریں اور قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587737