39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،11ملزمان گرفتار،مسروقہ نقدی،موٹرسائیکلز...

راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،11ملزمان گرفتار،مسروقہ نقدی،موٹرسائیکلز اور اسلحہ برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔25اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے چوری،نقب زنی ،راہزنی میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ نقدی ،موٹرسائیکلز اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان کی شناخت حسن اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے مسروقہ رقم 12 ہزار روپے برآمد ہوئے، ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں باسط اور سیف شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے 02 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 48 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عادل اور وقاص رفیق شامل ہیں،

- Advertisement -

ملزمان سے مسروقہ رقم 15ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزم عادل قبل ازیں چوری اور ڈکیتی کے مقدمات کو ریکارڈ یافتہ ہے، وارث خان پولیس نے ملزم محمود سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،

صادق آباد پولیس نے ملزم آیان سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم شعبان سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم اسرار سے01 رائفل 12بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم رضوان سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588096

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں