29.4 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرِ خزانہ کی جے پی مورگن سے ملاقات، اقتصادی پیشرفت اور...

وفاقی وزیرِ خزانہ کی جے پی مورگن سے ملاقات، اقتصادی پیشرفت اور کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کی خواہش کا اظہار

- Advertisement -

واشنگٹن۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف۔ورلڈ بینک سپرنگ میٹنگز کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں جے پی مورگن چیز کی سینئر مینجمنٹ سے ملاقات کی ہے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے اقتصادی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے پائیدار معاشی ترقی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ معیشت کو بار بار کے عروج و زوال کے چکروں سے بچایا جا سکے۔انہوں نے ریکو ڈک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی وفد کو آگاہ کیا اور ملک کے لیے منڈیوں اور شعبوں میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرِ خزانہ نے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں پاکستان کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا اور بتایا کہ حکومت پانڈا بانڈ کے اجرا کے ذریعے اس کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588135

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں