29.4 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرِ خزانہ کی یو ایس ڈی ایف سی کے قائم مقام...

وفاقی وزیرِ خزانہ کی یو ایس ڈی ایف سی کے قائم مقام سی ای او سے ملاقات، پاکستان امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون پر گفتگو

- Advertisement -

واشنگٹن ۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف۔ورلڈ بینک سپرنگ میٹنگز کے موقع پر واشنگٹن میں امریکا کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (یو ایس ڈی ایف)کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیَو جگدیسن سے ملاقات کی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جن میں ریکوڈک منصوبہ بھی شامل تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں امریکی سینئر حکام کی شرکت کو سراہا اور پاکستان و امریکا کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے وسیع مواقعوں کو اجاگر کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588139

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں