39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتا دربارآمد،مزارپر حاضری دی اور...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتا دربارآمد،مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی

- Advertisement -

لاہور۔26اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے استقبال کیا۔ ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے مزار پر جاری ترقیاتی امور سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ داتا دربار مسجد کے صحن میں 26×26 فٹ کی 20چھتریاں مکمل طور پر ہائیڈرولک اور آٹو میٹک ہوں گی جبکہ شعبہ انجینئرنگ نے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی پرائم منسٹر کو داتا دربار میں حرم نبویۖ کی طرز پر ہائیڈرولک کینوپیز کی تنصیب بارے تفصیلات پیش کی گئیں۔محمد اسحاق ڈار نے تعمیراتی کاموں کی رفتار کو تیزاور ڈویلپمنٹ سکیم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار کے پراجیکٹس کی بر وقت تکمیل کے لیے مقررہ ٹائم لائن کو پوری سپرٹ کے ساتھ یقینی بنایا اورمزار شریف کے سپر سٹرکچر میں معیار و رفتار کو پیش نظر رکھا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 650ملین کی خطیر رقم سے ہائیڈرولک کینوپیز کی تنصیب ایک منفرد و تاریخ ساز پراجیکٹ ہے، چھتریوں کی پرکیورمنٹ کا جملہ عمل قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ و شفافیت کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا اور رواں موسم گرما میں ان کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588303

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں