واشنگٹن ۔ 14 جون (اے پی پی) عالمی بینک نے افغانستان کی کمزور ہوتی معیشت کو سہارا دینے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس کے لیے 500 ملین ڈالر کی مالی اعانت کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی بینک کے اس پیکج سے افغانستان کی پانچ صوبائی دارالحکومتوں میں خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں بتایا …
عالمی بینک نے افغانستان کے لیے 500 ملین ڈالر کی مالی اعانت کے پیکیج کی منظوری دےدی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 14 جون (اے پی پی) عالمی بینک نے افغانستان کی کمزور ہوتی معیشت کو سہارا دینے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس کے لیے 500 ملین ڈالر کی مالی اعانت کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی بینک کے اس پیکج سے افغانستان کی پانچ صوبائی دارالحکومتوں میں خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس خصوصی پیکج سے افغانستان میں پناہ گزینوں کی صورت حال میں بہتری آئے گی اورغریبوں کے لئے نجی شعبے کے مواقع کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔








