پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):تحصیل میونسپل آفیسر شاہ عالم قدیرنصیر نے کہاہے کہ نکاسی آب،صفائی کے نظام میں بہتری اورعوامی مسائل کافوری تدارک اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری کی ہدایات پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے زیرنگرانی جاری خصوصی صفائی مہم میں تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،صفائی مہم کا مقصد نہ صرف تحصیل شاہ عالم کو صاف بنانا بلکہ عوام میں صفائی سے متعلق شعوراجاگر کرنا بھی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کے ہفتہ وار جائزہ کے موقع پرعلاقہ عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کے لئے تحصیل شاہ عالم کوچارزون میںتقسیم کررکھاہے،
عملہ صفائی ومتعلقہ افسران اوراہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں،ابتک ہریانہ،گڑھی فضل ون ،ٹو،احمدآباد،واحدگڑھی،ککڑگائوں،ناساپہ بالاوپایان،فتوح عبدالرحیمہ ون ،ٹو،ثمرباغ،دامان ہندکی،شکرپورہ،مندرہ خیل،توحیدآبادسمیت متعددعلاقوںسے سینکڑوں ٹن کچرے کے ڈھیرٹھکانے لگاکرنالیاں صاف کردی ہیں،پیر کو شاہی عالم اورمیوڑہ میں صفائی کاکام ہوگا،صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا ہوگاتاکہ صحت مندمعاشرہ تشکیل دیاجاسکے،جب تک عوام اپناکردارادانہیں کرتے کوئی مہم کامیابی سے ہمکنارنہیں ہوسکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588636