صادق آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):رحیم یارخان ضلع پولیس کا سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 18 منشیات فروشوں سمیت 21 ملزمان گرفتار کر لئےْ، بڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن جرائم سے پاک پنجاب ویژن کے تحت ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اور ٹیمز کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں پولیس ضلع کے طول عرٖض میں کی جانے والی کارروائیوں میں 18 منشیات فروشوں سمیت 21 ملزمان گرفتار ہوئے ۔
جن سے 11 کلو چرس، 48 بوتل ولائتی شراب، 283 لیٹر دیسی شراب، 20 کپی بوتل شراب اور تین پسٹل تیس بور اور چھ روند برآمد ہونے پر ان کے خلاف الگ الفگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588730