33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو1122کی گندم کی کٹائی کرنےوالے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی...

ریسکیو1122کی گندم کی کٹائی کرنےوالے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد ریسکیو1122نے گندم کی کٹائی کرنے والے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ مت لگائیں کیونکہ اس طرح ساتھ کھڑی فصلوں کو آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ریسکیو1122 کے ترجمان نے بتایاکہ آج کل گندم کی کٹائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور مختلف مقامات پر مشاہدے میں آیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے بعد کسان اگلی فصل تیار کرنے کیلئے خالی کھیتوں میں گندم کی باقیات کو آگ لگا دیتے ہیں جس سے بڑے نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ہر سال گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے ساتھ موجود فصلیں جن کی ابھی کٹائی نہیں کی ہوتی ہوا کے ساتھ آگ کے شعلے ان ساتھ والی تیار فصلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں جس سے فصل خراب ہو جاتی ہے اور کسان کو بہت نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ناڑ کو آگ لگانا قانونا ًجرم بھی ہے اسلئے کاشتکار باقیات کو آگ مت لگائیں کیونکہ اس طرح جہاں ہرسال لاکھوں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے وہیں مفید کیڑے بھی ہلاک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ناگہانی آفت کو نہیں روک سکتے لیکن جو آفت خود ہماری لاپروائی سے آتی ہے اس کو روکاجاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122کے جوان ہر وقت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاہم عوام کو بھی ان سے بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588765

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں