33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںساہیوال ،پاک فوج کی حمایت میں چھوٹے بچے بھی اپنی محبتیں نچھاور...

ساہیوال ،پاک فوج کی حمایت میں چھوٹے بچے بھی اپنی محبتیں نچھاور کرنے میدان میں نکل آئے

- Advertisement -

ساہیوال۔ 28 اپریل (اے پی پی):پاک فوج کی حمایت میں پوری قوم متحد، چھوٹے بچے بھی اپنی محبتیں نچھاور کرنے کے لئے میدان میں نکل آئے، بیکن ہاؤس سکول کے بچوں نےاظہار یکجہتی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں شریک معصوم بچوں نے فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ بچوں نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔ ریلی میں سکول کی ٹیچرز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہے تو ہم ہیں اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں