28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ای او ہیلتھ سرگودھا کی مقامی بچی کے پولیو وائرس میں...

سی ای او ہیلتھ سرگودھا کی مقامی بچی کے پولیو وائرس میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبر کی تردید

- Advertisement -

سرگودھا۔ 28 اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا ڈاکٹر سارہ صفدر نے نجی میڈیا پرسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر مقامی بچی کے پولیو وائرس میں مبتلاء ہونے سے متعلق پھیلائی گئی خبر کو قطعی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ اُنہوں نے اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں انُہوں نے حقائق سے آگاہ کیا ہے۔ ڈاکٹر سارہ صفدر نے بتایا کہ ضلعی سرویلنس ٹیم نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیو ایچ او کے ضلعی سرویلنس آفیسر کے تعاون سے فوری طور پر تحقیقات کیں۔ ان تحقیقات کے مطابق متعلقہ بچی صوبیہ دختر امتیاز یوسف عمر سات سال، رہائشی 4 R/OB/C سٹور سرگودھا ، پیدائشی طور پر ایک جینیاتی بیماری کا شکار ہے۔

ماہرین نے تمام دستیاب رپورٹس اور معائنے کی روشنی میں بچی کو نان پولیو کیس یعنی غیر پولیو معذوری کا حامل قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر سارہ صفدر نے کہا کہ ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کی مسلسل نگرانی اور مربوط حفاظتی اقدامات کی بدولت سرگودہا ضلع گزشتہ پانچ برسوں سے مکمل طور پر پولیو فری ہے۔ اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ہر مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے میڈیا نمائندگان سے اپیل کہ وہ خبروں کی تصدیق کے بعد ہی کوئی اطلاع نشر کیا کریں تاکہ عوام میں بلاوجہ خوف و ہراس نہ پھیلے اور پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کو نقصان نہ پہنچے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں