28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںحج 2025کےفلائٹ آپریشن کے تحت کل لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی...

حج 2025کےفلائٹ آپریشن کے تحت کل لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز 151عازمین کو لے کرحجاز مقدس روانہ ہوگی، سید مجیب اکبر شاہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28اپریل (اے پی پی):انچارج حج آپریشن سیالکوٹ سید مجیب اکبر شاہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیالکوٹ سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، کل 29 اپریل 2025کو لاہورانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حج کے لیے روانہ ہونے والی پہلی پرواز کے حجاج اکرام کو ان کے سفری دستاویزات دے دئیے گئے ہیں، حج 2025کےفلائٹ آپریشن کے تحت پہلی حج پروازکل(29 اپریل منگل کو)لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 151عازمین کو لے کرحجاز مقدس روانہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں مقامی مارکی میں قائم حاجی کیمپ میں قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نےبتایا کہ اس دفعہ حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سیالکوٹ کے حجاج بھی لاہور ائیرپورٹ سے ہی روانہ ہوں گےلیکن وفاقی وزیر مذہبی امورو بین المذاہب ہم آ ہنگی سردار محمد یوسف اور وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمان کے خصوصی احکامات پر عازمین کو ان کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے ارد گرد کے علاقوں جن میں شکر گڑھ، کشمیر، گجرات، منڈی بہا الدین اور گوجرانوالہ شامل ہیں کے حجاج گزشتہ سالوں میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ سے سفر کرتے تھےاس لیے اس سال بھی ہم نے لاہور سے روانہ ہونے والے حاجیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر شہر سیالکوٹ کے بالکل وسط میں موجود ایک نجی مارکی کے اندر حجاج اکرام کی سہولت کے لیے تمام تر انتظامات کیے جہاں پر 15 کے قریب مختلف بنک حجاج اکرام مفت بیگز بھی دے رہے ہیں

جبکہ حجاج اکرام کی ویکسی نیشن کے لیے محکمہ صحت کا عملہ بھی یہاں پر موجود ہےجو حجاج اکرام کو دوائیوں کی پیکنگ سے متعلق بھی سہولت فراہم کر تے ہوئے ان کی مدد کر رہے ہیں، پولیس سمیت سول ڈیفنس ، سکائوٹس و دیگر محکموں کے اہلکار بھی یہاں موجود ہیں جو حجاج اکرام کو ہر طرح کی سہولت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ اور اس کے قریبی علاقوں کے عازمین کی سہولت کی خاطر انہیں ویکسی نیشن سمیت بیگز اور دیگر سامان بھی یہاں ہی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں بار بار لاہور نا جانا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ عازمین کی سہولت کے لیے پرواز سے 2 روز قبل انہیں ان کی سفری دستاویزات بھی یہاں سیالکوٹ میں ہی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کوئی مشکل پیش نا آئے۔

حاجی کیمپ میں آئے عازمین نے منتظمین کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا اور انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہیں یہاں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس پر وہ انچارج حج آپریشن سیالکوٹ سمیت تمام منتظمین کے مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ حج 2025کے فلائٹ آپریشن کے تحت پہلی حج پروازکل(29 اپریل منگل کو)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 151عازمین کو لے کرحجاز مقدس روانہ ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588855

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں