28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے حوالے سے سماعت دو روز تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے حوالے سے سماعت دو روز تک ملتوی

- Advertisement -

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کے ملازمین کو جوڈیشل الاونس نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کا جوڈیشل الاونس روکنے پراظہار برہمی کیا، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار احمد رضا و دیگر کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود الاونس کیسے روکا گیا،عدالت نے اسی نوعیت کی درخواستوں پر جاری عدالتی احکامات کی تفصیلات طلب کرلیں، کیس کی سماعت دو روز تک ملتوی کر دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588888

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں