28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ، پسرور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی...

سیالکوٹ، پسرور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی نے کی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28اپریل (اے پی پی):پسرور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے کی۔ ریلی میں سرحدی علاقوں کے مکینوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی گاؤں شاہ حسین سے شروع ہو کر ڈھوڈہ روڈ سے پسرور کچہری چوک تک نکالی گئی۔ شرکاء نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588896

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں