28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل...

چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر

- Advertisement -

بیجنگ۔28اپریل (اے پی پی):آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے اور ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کے لئے قومی  ایواڈز سے نوازنے کی  تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔پیر کو 1,670 افراد کو نیشنل ماڈل ورکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور 756 افراد کو نیشنل ایڈوانسڈ ورکر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم قدم بہ قدم چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ۔

 مزدوروں کے عالمی  دن کی آمد  کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کی تمام  قومیتوں کے مزدوروں، کسانوں، دانشوروں اور دیگر  محنت کشوں ، ہر سطح پر ٹریڈ یونین تنظیموں اور تمام ٹریڈ یونین کارکنوں کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان علاقے  کی ٹریڈ یونینز اور مزدور حلقوں کے ساتھ  نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا  اور ملک بھر  میں  ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز  کو اپنی دلی مبارکباد پیش  کی۔

- Advertisement -

شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 100 سال کے عمل نے  ثابت کیا ہے کہ چین کی ٹریڈ یونینز سوشلسٹ ریاستی طاقت کا ایک اہم سماجی ستون اور مزدوروں کے مفادات کی نمائندے اور محافظ ہیں۔ چین میں محنت کش طبقے کی حیثیت اور کردار کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہماری ٹریڈ یونینز کی نوعیت اور افعال کو ہلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کا مرکزی مشن دور حاضر میں  چین کی مزدور تحریک کا موضوع ہے۔  ہمیں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے  ہوئے محنت کشوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مستقل طور پر بہتر بنانا ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588908

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں