28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال وقت کا تقاضا ہے، کمشنرملتان

سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال وقت کا تقاضا ہے، کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان ۔ 28 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامرکریم خان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا جرنلزم حقیقت ہے جس سے انکار نہیں ہوسکتا البتہ سوشل میڈیا کا درست استعمال انتہائی ضروری ہے ۔ کمشنر نے یونین آف ڈیجیٹل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال وقت کا تقاضا ہے ۔جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا سے نہ قوم بنتی اور نہ ملک ترقی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے خود ہی طے کرلیا ہے کہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ضروری ہے اور اسی کے پیش نظر نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان بھر کی یہ پہلی یونین ہے جو ڈیجیٹل صحافیوں پر مشتمل ہے ۔ اس موقع پر افتخارالحسن جنرل سیکرٹری ملک سراج ، سرپرست اعلیٰ جمشید رضوانی ، ملتان کے ضلعی صدر طاہر لطیف اور جنرل سیکرٹری شیخ گوہررحمان سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588963

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں