28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں ،متعدد فوڈ...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں ،متعدد فوڈ پوائنٹس،بیکریوں کو جرمانے

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 28 اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس اور بیکریوں کو جرمانے عائد کیئے۔ تفصیلات کے مطابق جام پور روڈ کوٹ چٹھہ میں پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائے جانے پر معروف فوڈ پوائنٹ کو 25 ہزار جبکہ پرانی منڈی میں واقع کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ نمک فروخت کرنے پر 20 ہزار اور تونسہ روڈ ڈی جی خان میں ہوٹل کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح محلہ نقاد آباد کوٹ ادو،شاہ جمال،ناصر چوک روڈ مظفرگڑھ میں 3 کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ بسکٹس،ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر 42 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ خان گڑھ روڈ مظفرگڑھ میں قلفی پوائنٹ کو کھوئے میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید مین بازار،ٹریفک چوک جام پور راجن پور میں 2 سپر سٹورز کو ایکسپائری آئٹمز رکھنے پر 38 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔مزید برآں بیت سہانڑہ راجن پور میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے پر 20 ہزار جبکہ فاضل پور روڈ راجن پور میں ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ کے سیمپل فیل ہونے پر 15 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں فتح پور روڈ چوک اعظم لیہ میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کا استعمال کرنے پر 40 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588967

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں