28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد کا پاک آرمی کے زیرِ انتظام قائم ایک...

اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد کا پاک آرمی کے زیرِ انتظام قائم ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ

- Advertisement -

مظفرآباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد راجہ ایاز احمد نثار نے پاک آرمی کے زیرِ انتظام قائم ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل خورشید آباد کے گاؤں شیر پور میں پاکستان آرمی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دُور افتادہ پسماندہ علاقے کے لوگوں کو قریب ترین بہترین طبی سہولت مہیا کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ ایاز احمد نثار کمانڈنگ آفیسر کرنل اسد خان نیازی، ڈاکٹر اکرام (سنک)، فوجی آفسیران، نمائندگان سول سوسائٹی اور ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

کیمپ کے دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد نے حاضر آمدہ مریضوں سے ان کی خیریت اور فری میڈیکل کیمپ سے متعلق تاثرات بھی معلوم کیے جبکہ VDC کے ارکان اور دیگر حاضرین سے موجودہ ملکی حالات میں پبلک کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو بھی کی اور باہر سے تشریف لائے ہوئے ڈاکٹرز اور پاک آرمی کی مقامی یونٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کہا کہ تحصیل خورشید آباد کے دور دراز گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ قائم کر کے مقامی آبادی کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے مفت ادویات بھی مہیا کی ہیں جس پر ہم آرمی میڈیکل کور اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588973

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں